ہنڈا ایٹلس نے پاکستان میںHR-V نامی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 11 نومبر 2015 20:07

ہنڈا ایٹلس نے پاکستان میںHR-V  نامی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11 نومبر 2015 ء) ہنڈا ایٹلس نے پاکستان میں HR-V نامی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈا ایٹلس کمپنی کی جانب سے پاکستان میں HR-V نامی گاڑی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہنڈا ایٹلس کمپنی نے HR-V ماڈل بنانے کے انتظام و انصرام تھائی لینڈ سے پاکستان منگوانے کا اہتمام کرلیا ہے۔ کار ساز ادارے کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار ہونے والی ہونڈا HR-V کی قیمت تقریباً 35 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ہنڈا ایٹلس پاکستان میں کافی پیچھے جاچکی ہے تاہم اس HR-V ماڈل کو متعارف کروانے سے کمپنی پھر سے پاکستان میں اپنا کھویا مقام حاصل کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :