بالی وڈ کے کنگ خان کو بھارت میں عدم برداشت پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا

انتظامیہ کی غیر ملکی کرنسی کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر اداکارسے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ ٗشاہ رخ کی الزام کی تردید

بدھ 11 نومبر 2015 20:07

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) بالی وڈ کے کنگ خان کو بھارت میں عدم برداشت پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا، انتظامیہ نے غیر ملکی کرنسی کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر اداکارسے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار پر غیر ملکی کرنسی کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر تین گھنٹے تک تفتیش کی گئی، تاہم کنگ خان نے اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایجنسی نے آئی پی ایل کی سابق چیمپیئن ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان کو حصص کی فروخت میں بے ضابطگیوں پر شامل تفتیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :