وزیراعظم نے ن لیگ کی سرگرم کارکن اور پاکستان کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کی فریاد سن لی

muhammad ali محمد علی بدھ 11 نومبر 2015 19:51

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11 نومبر 2015 ء) وزیراعظم نے ن لیگ کی سرگرم کارکن اور پاکستان کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور کی فریاد سن لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی رہائشی ن لیگ کی سرگرم کارکن اور پاکستان کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور زاہدہ کاظمی ان دنوں شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کی تھی تاہم ان کی فریاد وزیراعظم تک نہیں پہنچ پائی تھی۔ اب ایک نجی ٹی وی کی جانب سے اس معاملے کو اٹھانے کے بعد وزیراعظم نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو زاہدہ کاظمی کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔