لیسکو کی نجکاری کے حکومتی فیصلہ کیخلاف ہائیڈرو ورکرز یونین نے دفاتر کی تالہ بندی کر دی

لیسکو ہیڈ کوارٹر ‘سرکل ‘ڈویژنل اور زونل سمیت تمام دفاتر بھی بند ‘ نجکاری کے خلاف واپڈہ ہاؤس کے سامنے سینکڑوں ملازمین کو احتجاجی دھر نہ ‘مطالبات کی منظور ی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ‘ واپڈہ کے دفاتر بند ہونے کی وجہ سے صارفین دربدر کی ٹھوکر یں کھاتے رہے ‘ احتجاجی دھر نے کی وجہ سے مال روڈ پر بھی بدتر ین ٹر یفک جام ہونے سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کر نا پڑتارہا

بدھ 11 نومبر 2015 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) لیسکو کی نجکاری کے حکومتی فیصلہ کے خلاف لاہور میں واپڈہ ہائیڈرو ورکرز یونین نے لیسکو ہیڈ کوارٹر ‘سرکل ‘ڈویژنل اور زونل سمیت تمام دفاتر کی تالہ بندی کر دی ‘ نجکاری کے خلاف واپڈہ ہاؤس کے سامنے سینکڑوں ملازمین کو احتجاجی دھر نہ ‘مطالبات کی منظور ی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ‘ واپڈہ کے دفاتر بند ہونے کی وجہ سے صارفین دربدر کی ٹھوکر یں کھاتے رہے جبکہ احتجاجی دھر نے کی وجہ سے مال روڈ پر بھی بدتر ین ٹر یفک جام ہونے سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کر نا پڑتارہا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز واپڈہ ہائیڈرو ورکرز یونین لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے لاہور میں قائم لیسکو ہیڈ کوارٹر ‘سرکل ‘ڈویژنل اور زونل دفاتر کی تالہ بندی کر دی اور افسران سمیت کسی کو دفاتر میں جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جسکے بعد سیکرٹر ی جنر ل خورشید احمد کی قیادت میں ملازمین نے واپڈہ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھر نہ دیا جس میں حکو مت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ شر کاء نے بینر ز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر حکو مت کے خلاف نعرے درج تھے دوسری طرف نجکاری کیخلاف ہڑتال کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور شہری واپڈا دفاتر کے دھکے کھاتے رہے اس موقعہ پر احتجاجی دھر نے کے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے راہنماؤں نے کہا کہ قومی ادارہ کی نجکاری دراصل ملک سے غداری کے مترادف ہے حکومت کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے لاکھوں ملازمین کو بے روزگارہ ہونے سے بچائے ‘ حکومت ہماری پرامن جدوجہد کو کمزوری نہ سمجھے۔

متعلقہ عنوان :