لاہورٗایف آئی اے کا چھاپہ ،انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار ‘ملزم کے قبضے ..
تازہ ترین : 1

لاہورٗایف آئی اے کا چھاپہ ،انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار ‘ملزم کے قبضے سے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی برآمد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے قبضے سے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی برآمد کر لیے گئے ۔ گزشتہ ورز لاہور کے علاقہ حسین چوک میں ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ نے چھاپہ مارا کر ملزم ارمان شکور کو گرفتار کر لیا ۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر ساؤتھ افریقہ بھجواتا تھا جس کے قبضے سے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 19:19:29

اپنی رائے کا اظہار کریں