تحر یک انصاف کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر شدید احتجاج کا اعلان

بدھ 11 نومبر 2015 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر شدید احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر18ارب کا مزید بوجھ ڈال کر حکمران غر یبوں کو خون رہے ہیں ‘ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی منتقلی کیلئے آزانہ انکوائر ی کروائے ورنہ ہم دیگر آئینی وقانونی آپشنز استعمال کر یں گے‘کر پشن کے خاتمے کی باتیں کر نیوالے حکمران بتائے سر کاری اداروں کے آڈٹ میں9ارب86کروڑ کا فراڈ اور نندی پور ے جیسے منصوبے کر پشن نہیں تو اور کیا ہے ؟وہ بدھ کے روز چیئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں فیصل آبا دسے آزاد منتخب ہونیوالے 2چیئر مین یونین کونسل سردار محمد جاوید ڈوگر اور سردار حاجی محمد نواز ڈوگر کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ تحر یک انصاف کے ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ ‘ڈاکٹر اسد معظم ‘فر ح حبیب کے علاوہ خان بہادر سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ غر یب عوام پہلے ہی مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہے ان حالات میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکمرانوں نے ظلم کی انتہا کر دی ہے جسکے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر تحر یک انصاف شدید احتجاج کر یگی اور حکمرانوں کو مجبور کیا جا ئیگا کہ وہ عوام پر مظالم کا سلسلہ بند کر یں اور فوری طور پر اس اضافے کو واپس لیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران ’’کمیشن ‘‘کے خاتمے کی باتیں کر کے قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے کیونکہ پوری قوم جانتی ہے کہ آج بھی حکمرانوں کا کر پشن کے بغیر کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوتا اور جب بھی پنجاب میں ہونیوالے تر قیاتی منصوبوں کی آزادنہ انکوائر ی ہوگئی تو بہت سے حکومتی لوگ اقتدار میں جیلوں میں ہوں گے اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ان سے قومی خزانہ کی لوٹی گئی دولت کی پائی پائی وصول کر یگی ۔ انہوں کہا کہ موجودہ حکمران صرف ناکام ہوئے بلکہ وہ ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اور وقت دور نہیں جب ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کے نظام کا خاتمہ ہوگا ۔