تریموں بیراج کی مرمت شروع

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 11 نومبر 2015 19:09

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء )طویل انتظار کے بعد بالاخر تریموں بیراج کی مرمت کاکام شروع کردیاگیا جس کیلئے تریموں بیراج کو ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے مکمل طور پر بند کردیاگیا ہے اور آئند ہ چھتیس گھنٹوں تک مرمت کا کام مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے تاکہ عوامی آمد ورفت بحال ہوسکے اور بین الصوبائی ٹریفک کیلئے راستہ کھل سکے ۔

(جاری ہے)

تریموں بیراج کی خستہ حالی اورعوامی مسئلہ کے حل کیلئے میڈیا پر مسلسل مہم چلائی جارہی ہے جبکہ تریموں بیراج کی توسیع ومرمت کیلئے منظور کیا گیا آٹھ ارب کے ٹینڈر کا منصوبہ تاحال کھٹا ئی میں پڑا ہے ۔