واپڈا نجکاری کے خلاف صوابی ڈویژن ون اور ٹو میں مکمل ہڑتال

بدھ 11 نومبر 2015 19:09

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) واپڈا نجکاری کے خلاف صوابی ڈویژن ون اور ٹو میں مکمل ہڑتال رہی۔ اس سلسلے میں ایک احتجاجی جلسہ زیر صدارت چیر مین امتیاز احمد خان منعقد ہوا ۔ جس میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب کر تے ہوئے مومن خان،بلند اقبال ،سراج محمد ، حسین خان، نسیم باچا ، فضل الٰہی ، محمد اعجاز ، انور جمال ، بازیر خان اور حاجی روید وغیرہ نے حکومت کو خبر دار کیا کہ وہ واپڈا جیسے منافع بخش ادارے کی نجکاری کی کوشش نہ کریں ورنہ انہیں ملازمین کی لاشوں پر گزر نا ہو گا۔

یہ ملازمین کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ۔ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ واپڈا کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں نہ کہ واپڈا کی نجکاری کریں ملازمین اس اقدا م کے خلاف جنگ لڑتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :