اسلام آباد ہائی کورٹ، کمسن بچوں کو سمن اجراء کیس کی سماعت کل ہوگی

بدھ 11 نومبر 2015 18:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں کمسن بچوں کو سمن جاری کرنے کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت کل (جمعرات) کو جسٹس شوکت عزیز کی عدالت میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید نے جواب داخل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ خاتون کی شکایت پر فریقین کا موقف جاننے کیلئے سمن جاری کئے گئے تھے جبکہ خاتون کسٹم آفیس نے جواب داخل کرنے کیلئے مہلت مانگنے کی استدعا کی تھی عدالت نے خاتون کسٹم آفیسر حلیمہ رضا کو کل جمعرات کو جواب دخل کرنے کی ہدایت کی تھی

متعلقہ عنوان :