طالبان نے دہشت گردی کر کے اسلام کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی ،ساجد میر

اقلیتوں کو تکلیف دینا اسلامی اصول کے منافی ہے۔ ھکو مت ان کے حقو ق پر کو ئی سمجھو تا نہ کر ے ، بیا ن

بدھ 11 نومبر 2015 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) سینیٹر ساجد میر نے سینٹ میں بتایا ہے کہ طالبان نے دہشت گردی کر کے اسلام کے تشخص کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ۔ ہمارے پاکستانی علماء نے اس مذموم کوشش کو ناکام کر کے اسلام کے پیغام کو مدھم نہ ہونے دیا ۔ اس دہشت گردی میں ہزاروں مسلمان شہید ہوئے ہیں مگر ہم اپنے اسلامی نظریہ کو برقرار رکھا اور مستقل مزاجی سے مقابلہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہیکہ پاکستان میں اقلیتوں کو تکلیف دینا اسلامی اصول کے منافی ہے اور علماء اسلام اس کی سختی سے مزمت کرتے ہیں پاکستانی حکومت اقلیتوں کو حفاظت اور ان کے مذہب کے مطابق عبادت اور عبادت گاہوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا اسلامی انداز سے طے شدہ طریقے سے خیال رکھا جائے اور خواتین کے عزت و تکریم پر مزید کام کرکے یقینی بنایا جائے

متعلقہ عنوان :