بین الاقوامی پالیسی اور نیشنل ایکشن پلان پر مشترکہ ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، ..
بین الاقوامی پالیسی اور نیشنل ایکشن پلان پر مشترکہ ان کیمرہ اجلاس بلایا ..

بین الاقوامی پالیسی اور نیشنل ایکشن پلان پر مشترکہ ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، رضا ربانی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے سیشن کے آخر میں حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی پالیسی اور نیشنل ایکشن پلان پر ایک مشترکہ ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے ۔ چیئرمین سینٹ کے عہد منصب پر بیٹھ کر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتا تھا حکومت وقت کو صرف تجویز اور مشورہ دے سکتا ہو ں تو میں چاہتا ہوں کہ مشترکہ اجلاس بلا کر بین الاقوامی معاملات کی پالیسی واضح کی جائے اور نیشنل ایکشن پلان کی موجودہ صورت حال پر بحث کی جائے ۔ سینٹ میں موجود لیڈر آف ہاؤس سینیٹر راجہ ظفر الحق اور وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس تجویز کی حمایت اور تائید کی ہے کہ بین الاقوامی معاملات پر پالیسی اور نیشنل ایکشن پلان پر بحث کی جائے

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 18:53:44

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں