الیکشن کمیشن نے لاہور میں یو سی 263میں امیدوار کے انتقال کے با وجود انتخابات کرانے کا نوٹس لے لیا

ورثا ء نے انتقال کی خبرایک دن کی تاخیرسے دی، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ، الیکشن کالعدم قراردینے کیلئے کیس چیف الیکشن کمشنر کو بھجوادیاگیا

بدھ 11 نومبر 2015 18:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے لاہور میں یو سی 263میں ایک امیدوار کے انتقال کے با وجود انتخابات کرانے کا نوٹس لے لیا، الیکشن کالعدم قراردینے کیلئے کیس چیف الیکشن کمشنر کو بھجوادیا۔لاہورکے یونین کونسل263 مانگا میں چیئرمین کاایک امیدوار پولنگ سے ایک دن پہلے انتقال کر گیا مگرالیکشن پھر بھی نہ رکا۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوارنے جیت کے شادیانے بھی بجا دیئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق یونین کونسل 263مانگا میں چیئرمین کے آزاد امیدوارمہریونس انجم پولنگ سے ایک دن پہلے انتقال کر گئے تھے،قواعد کے مطابق حلقے میں الیکشن روک دیا جاناچاہئے تھا ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا موقف ہے کہ ورثا ء نے مہریونس انجم کے انتقال کی خبرایک دن کی تاخیرسے پولنگ کے روز دی، پولنگ کے دن اگرکوئی امیدوار انتقال کرجائے تو الیکشن نہیں روکاجاتا۔الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے یو سی263کا الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے کیس چیف الیکشن کمشنرکو بھجوا دیا۔