چین اور تھائی لینڈ رواں ماہ پہلی مرتبہ مشترکہ جنگی مشقیں کریں گے

فالکن اسٹرائیک 2015‘ نامی مشقیں کوراٹ رائل تھائی ایئر فورس بیس پر 12 سے 30 نومبر تک جاری رہیں گی،وزارت دفاع

بدھ 11 نومبر 2015 18:26

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) چین اور تھائی لینڈ کی ایئرفورسز رواں ماہ پہلی بار مشترکہ طور پر جنگی مشقیں کریں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت دفاع کی جانب سے بدھ کے روز بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس پیشرفت کو تھائی لینڈ کے بیجنگ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کی اور علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ چینی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان کے مطابق ’فالکن اسٹرائیک 2015‘ نامی یہ مشقیں کوراٹ رائل تھائی ایئر فورس بیس پر 12 سے 30 نومبر تک جاری رہیں گی۔ بیان کے مطابق ان مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی بجائے باہمی اعتماد اور دوستی میں اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :