برطانوی شہزادہ چارلس پر ان کی اہلیہ نے چھری تان لی

بدھ 11 نومبر 2015 18:22

لندن/ سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) برطانوی شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر نے نے اپنے شوہر پر چھری تان لی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس اوران کی اہلیہ شہزادی کمیلا ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں، بروسا ویلی میں ایک کٹلری کی نمائش کے دوران شہزادی کو مذاق سوجھا اور انہوں نے اپنے شوہر کی طرف چھری تان لی، ایک پل کے لیے تو شہزادہ چارلس گھبرا ہی گئے، پریشانی کے اثرات ان کے چہرے پر واضح دکھائی دیے۔