لاہور چیمبر نے آفتاب احمد وہرہ کو سال 2015-16ء کے لیے سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاک انڈیا ..
تازہ ترین : 1

لاہور چیمبر نے آفتاب احمد وہرہ کو سال 2015-16ء کے لیے سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاک انڈیا بزنس پروموشن کا کنوینر مقرر کردیا

لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء)) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے لاہور چیمبر کے نائب صدر آفتاب احمد وہرہ کو سال 2015-16ء کے لیے سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاک انڈیا بزنس پروموشن کا کنوینر مقرر کردیا ہے۔ بطور کنوینر آفتاب احمد وہرہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد اپنا ورک پلان پیش کریں گے۔ آفتاب احمد وہرہ پہلے ہی لاہور چیمبر کے نائب صدر کے طور پر کاروباری برادری کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اس سے قبل بھی لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاک انڈیا ٹریڈ پروموشن کے کنوینر کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 17:32:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں