ملک بھر میں بسنے والے ہندو دھرم کے افراد نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی پورے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا

وزیر اعظم نواز شریف اقلیتوں کو انکے حقوق ادا کرنے اور انکے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں‘ چیئرمین بورڈ کا کرشنا مندر راوی روڈ لاہور میں منعقد ہ دیوالی کی مرکزی تقریب سے خطاب

بدھ 11 نومبر 2015 17:31

لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) )ملک بھر میں بسنے والے ہندو دھرم کے افراد نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی پورے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا ۔دیوالی کی مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندر راوی روڈ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں بور ڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری( شرائن)خالد علی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس ، پی آر او عامر حسین ہاشمی،ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر منور چاند،گلریز چوہدری ،سمیت دیگر مذاہب و اتحاد و بین المسلمین اورسیاسی و سماجی رہنماوٴ ں کی بڑی تعدا دنے شرکت کی۔

اس موقع پر کرشنا مندر اور ملحقہ عمارتوں کو روشنیوں کے سجایا گیا تھا۔ ہندو برادری کے لوگوں نے اپنے مذہبی تہوارکوپر جوش طریقے سے مناتے ہوئے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

(جاری ہے)

خصوصی بھجن گائے اور پوجا پاٹ کی گئی جبکہ ملکی ترقی ، قومی خوشحالی ، قیام امن اور عوامی جمہوری سمیت چیئر مین بورڈ کے فلاحی اقدامات کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں گی گئیں اور دیوالی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

دیوالی کے موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیوالی کا تہوار حق کی فتح اور ظلم کی شکست کی علامت ہے اس دن دیے جلا کر تاریکیاں مٹانے کے عزم کا اظہار کیا جاتا ہے۔وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن اور آئین کی روشنی میں اقلیتوں کو انکے حقوق ادا کرنے اور انکے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتیں محفوظ ہیں ،مسلمان غیر مسلموں سے خصوصی پیار کرتے ہیں اور اسی وجہ سے دیوالی کی تقریب میں بھی شریک ہیں ۔ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر منوہر چاند نے کہا کہ ہم حکومت اور وزیر اعظم نے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے صدیق الفاورق کو بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا اور صدیق الفاورق کے ہندو سکھوں کی فلاح بہبود اور مذہبی عبادت گاہوں کی تعمیر و ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :