امریکہ چھوٹے تیارہ اپارٹمنٹ کی عمارت سے ٹکراکر تباہ طیارے میں سوار نو افراد ہلاک
مقتولین کے عزیزوں سے رابطہ کیے بغیر وہ طیارے میں موجود افراد کی شناخت نہیں بتا سکتے حکام
بدھ 11 نومبر 2015 17:28
شکاگو((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) )امریکا کے شہر ایکرون میں ایک چھوٹے طیارہ کے ایک اپارٹمنٹ کی عمارت سے ٹکرانے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 9 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق دہرے انجن والا چھوٹا بزنس طیارہ اوہائیو شہر کی جانب جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔اوہائیو ڈاٹ کام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ’کسی کے بھی زندہ بچ جانے کی اْمید نہیں ہے۔
ایکرون کے بزنس جرنل اور طیارے کے مالک اوگیسٹو کا کہنا ہے کہ طیارے میں دو پائلٹس سمیت 9 افراد سوار تھے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ مقتولین کے عزیزوں سے رابطہ کیے بغیر وہ طیارے میں موجود افراد کی شناخت نہیں بتا سکتے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ متعلقہ خاندانوں سے پہلے خود ملنا چاہیں گے۔اوہائیو کے ہائی وے پیٹرول اسٹاف لیفٹیننٹ بل ہائیمیکر نے بتایا کہ زمین پر موجود کسی بھی شخص کی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ۔
شہر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے بعد فائر فائٹرز عمارت میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انھوں نے کہا کہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے ایک ٹیم جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہے جبکہ تحقیقات کا ا?غاز بھی کیا جاچکا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.