میانمار میں الیکشن کمیشن کا آنگ سان سوچی کے حلقے میں انکی کامیابی کا اعلان

میانمار میں ہونے والے انتخابات میں ملک کے 80 فیصد شہریوں نے ووٹ ڈالے رپورٹ

بدھ 11 نومبر 2015 17:20

رنگون((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) )میانمار میں الیکشن کمیشن نے آنگ سان سوچی کے حلقے میں انکی کامیابی کا اعلان کر دیا۔میانمار میں 25 سال بعد ہونے والے عام انتخابات میں آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) اکثریتی سیٹیں حاصل کر کے جیت کے بے حد قریب ہے۔الیکشن کمیشن نے آنگ سان سوچی کے حلقے میں انکی کامیابی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

میانمار میں ہونے والے انتخابات میں ملک کے 80 فیصد شہریوں نے ووٹ ڈالے۔غیر ملکی میڈیا نے الیکشن حکام کے حوالے سے بتایا کہ این ایل ڈی نے اب تک اعلان کردہ 182 نشستوں میں سے 163 میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔پارٹی کو اکثریت حاصل کرنے کے لیے 67 فیصد نشستوں کی ضرورت ہے تاہم این ایل ڈی امید کررہی ہوگی کہ اس سے زیادہ بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرکے نئی پارلیمنٹ میں غلبہ حاصل کرے۔الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ حتمی اور باضابطہ اعلان میں دس دن تک کا وقت لگ سکتا ہے۔