عوام کولوٹنے اور ملکی خزانے کونقصان پہنچانے والوں کابلاتفریق احتساب ہوناچاہئے، علامہ محمد یوسف اعوان

بدھ 11 نومبر 2015 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظر یاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ عوام کولوٹنے اور ملکی خزانے کونقصان پہنچانے والوں کابلاتفریق احتساب ہوناچاہئے‘عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہوکر خودکشیاں کررہے ہیں لیکن حکمرانوں نے قومی خزانے کامنہ اپنی عیاشیوں کے لئے کھول رکھا ہے موسم تبدیل ہورہا ہے مگر اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کے غیر اعلانیہ دورانیہ میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی گئی‘ شہروں میں10 سے 12 اور دیہات میں 16سے18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آچکے ہیں‘ شارٹ فال کم ہونے کانام نہیں لے رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور ملتا ن سمیت دیگر شہرو ں میں ڈینگی کے مریض ہسپتالو ں میں داخل ہو رہے ہیں اور حکمران سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں اوراس سے بچاوٴ کیلئے عملی اقدامات دوربین سے بھی نظر نہیں آرہے ہیں ، راولپنڈی میں میٹر و بس پل سے پتھر گرنے سے نوجوان کی ہلا کت انتہا ئی افسو س ناک ہے میٹرو ٹریک کو بننے ابھی صرف 6ماہ ہوئے ہیں ، عوام کے ٹیکسو ں سے اربو ں روپے میٹر وبس پر وجیکٹ پر لگانے والے حکمرانوں کی کارگردگی اور ناقص میٹر یل استعما ل کیے جانے پر سوالیہ نشا ن ہے ؟ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے ناقص فیصلوں کی بدولت پاکستان مسائلستان وبحرانستان بن گیا ہے،لوڈشیڈنگ کے عذاب نے جہاں ایک طرف عوام کو متاثر کیا ہے وہاں دوسری جانب رہی سہی کسرمہنگائی،بے روزگاری اور امن وامان کی غیرتسلی بخش صورتحال اور بڑھتے ہوئے جرائم نے پوری کردی ہے۔