کراچی کے مختلف دفاتر میں چوری کرنے والی خواتین کے گروہ کی نشاندہی ہو گئی

بدھ 11 نومبر 2015 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) کراچی کے مختلف دفاتر میں چوری کرنے والی خواتین کے گروہ کی نشاندہی ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کا گروہ منظم انداز میں مختلف دفاتر اور دکانوں میں چوری کی وارداتیں کرتا تھا ، فوٹیج کے مطابق دونوں خواتین صدر میں واقع جیولری کی دکان میں چوری کررہی ہیں، چوری کا مقدمہ پریڈی تھانے میں پہلے سے درج ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن کے دفتر کے عملے کا کہنا ہے کہ گروہ کی انہیں 2 چور خواتین نے ایچ آر سی پی کے دفتر سے نقد پیسے اور اے ٹی ایم کارڈ چوری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :