چائنا کٹنگ اورغیرقانونی تعمیرات سے کراچی شہر کا ماسٹر پلان تبدیل ہونے کا انکشاف
بدھ 11 نومبر 2015 16:55
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) چائنا کٹنگ اورغیرقانونی تعمیرات سے کراچی شہر کا ماسٹر پلان تبدیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نیب نے متعلقہ محکموں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں۔نیب نے کے ایم سی کے محکمہ ماسٹر پلان پر چھاپہ مار کر متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا، نیب کے افسران نے ایک مرتبہ پھر رخ کیا ایس بی سی اے اور ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کا جہاں کراچی کے اصل جغرافیہ اور اس میں وقتا فوقتا کی جانے والی تبدیلیوں سے متعلق تمام دستاویزات موجود ہوتی ہیں۔
چھاپے کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے بلند عمارتوں ،خلاف قانون تعمیرات کا ریکارڈ جبکہ محکمہ ماسٹر پلان سے کراچی کے سابقہ اورموجود نقشوں کے عکس اور دیگر دستاویزات حاصل کی گئیں۔(جاری ہے)
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ چھاپے اس تفتیش کے تسلسل کا حصہ ہیں جو شہر میں سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ سے متعلق ہے۔ذرائع کے مطابق نیب حکام اس بات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں کہ پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں کون کون ملوث ہے۔چائنا کٹنگ کی بے حساب اور غیرقانونی آمدنی میں کس نے کتنا حصہ وصول کیا،وہ کون سے افسران ہیں جنہوں نے رشوت کے عوض غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دی ،اس کے علاوہ شہر کے ماسٹر پلان میں غیرقانونی تبدیلیوں کو بھی خاص طور پر دیکھا جائیگا۔
مزید اہم خبریں
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.