امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نریندر مودی کی برطانیہ آمد ..
تازہ ترین : 1

امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نریندر مودی کی برطانیہ آمد کے موقع پر اینٹی مودی مارچ کی قیادت کے لیے برطانیہ روانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نریندر مودی کی برطانیہ آمد کے موقع پر اینٹی مودی مارچ کی قیادت کے لیے برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں،ڈاکٹر مشتاق قائمقام امیر ہوں گے،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کی طرف سے مظاہرے کی قیادت کریں گے،کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ملین مارچ بھرپور طریقے سے منعقد کیا جائے تمام سیاسی جماعتیں اپنے تمام سیاسی اختلافات کو بالا طاق رکھ کے اینٹی مودی مارچ میں شرکت کریں،وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ،اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر قائدین نے عبدالرشید ترابی کو قیادت اور نمائندگی کے لیے برطانیہ بھیجا جہاں وہ اینٹی مودی مارچ کی قیادت کریں گے۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 16:49:29

اپنی رائے کا اظہار کریں