سنسر بورڈ فحاشی اور عریانی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا،سینیٹر چودھری تنویر خان

بدھ 11 نومبر 2015 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) ایوان بالا میں وفاق کی پالیسی پر بات کرتے ہوئے سینیٹر چودھری تنویر خان نے کہا کہ ملک میں سنسر بورڈ فحاشی اور
عریانی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ٹی وی پر چلنے والے ڈرامے بے حیائی کی حدوں کو چھو رہے ہیں پہلے خاندان بھر کے افراد مل کر ٹی وی ڈرامے دیکھتے تھے مگر اب ایسا ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دین سے دوری کی وجہ سے مسلمان تنزلی کا شکار ہو چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی پالیسیوں کو تبدیل کریں انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہترین لانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے انسانی حقوق کے سلسلے میں کوششوں کو تیز کرنا ہوگا ۔