قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر فخر ہے، پاک بحریہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط ترین بنانے کیلئے تمام تر تیاریوں سے لیس ہے،خطے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے اہم ترین پانیوں پر رسائی رکھتا ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

بدھ 11 نومبر 2015 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قوم کو مسلح افواج کی صلاحیتوں پر فخر ہے، پاک بحریہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط ترین بنانے کیلئے تمام تر تیاریوں سے لیس ہے،خطے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے اہم ترین پانیوں پر رسائی رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک بحریہ کی ”سی سپارک“2015 مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، مشقوں کا مقصد پاک بحریہ کی انتظامی اور دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہے،پاک بحریہ کی مشقوں میں فضائیہ اور بری افواج نے بھی شرکت کی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ قوم کو بحریہ، فضائیہ اور بری افواج کی صلاحیتوں پر فخر ہے، خطے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے اہم ترین پانیوں پر رسائی رکھتا ہے، مسلح افواج پاکستانی دفاع کو مضبوط ترین بنانے کیلئے تمام تر تیاریوں سے لیس ہے۔