وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں ” سی سپارک“ کا معائنہ کیا

بدھ 11 نومبر 2015 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کراچی میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں ” سی سپارک“ کا معائنہ کیا،وزیراعظم کو سمندر میں جاری سی پارک مشقوں پر بریفنگ دی گئی،اس موقع پروزیراعظم نے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف کے کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا، خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے پاک بحریہ کی جنگی مشق ” سی سپارک“ کاجائزہ لیا،بحیرہ عرب میں جاری مشقوں میں پاک بحریہ کے تمام یونٹس حصہ لے رہے ہیں، پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی ایوی ایشن کے دستے بھی جنگی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔پاک بحریہ کی آبدوزیں، طیارے، میزائل بوٹس مشقوں کاحصہ ہیں۔

(جاری ہے)

مشقوں کا مقصد گوادر بندرگاہ اور ملکی اقتصادی ترقی کو محفوظ بنانا ہے، ملکی تجارتی بندرگاہوں کو محفوظ بنانا بھی مشقوں کا مقصد ہے، مشقوں کامقصد درپیش سمندر خطرات سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔

مشقوں کے دوران ایئرفورس ، نیوی ،آرمی ایوی ایشن دستوں نے حربی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہیلی کاپٹرز،نگران طیاروں،ہیوی گنز،فری گیٹس، میزائل بوٹس، آبدوزوں ،توپ خانے ،میزائل ریموٹ گنز فائرنگ کی حربی مہارت کا مظاہرہ دیکھا۔