سی سپارک مشقوں کی اختتامی تقریب ، قوم کو اپنی بحریہ، فضائیہ اور بری افواج پر فخر ہے ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : ترجمان وزارتِ دفاع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سی سپارک جنگی مشقوں کی بحیرہ عرب میں اختتامی تقریب اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کو ملک کی بحریہ، فضائیہ اور بری افواج کی صلاحیتوں پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ خطے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے اہم ترین پانیوں تک رسائی رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

سی سپارک مشقوں سے بحریہ کی دفاعی اور انتظامی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع کو مضبوط ترین بنانے کیلئے ہر طرح سے تیار ہے سی سپارک جنگی مشقوں کا مقصد کسی بھی قسم کے خطرات سے فوری طورپر نمٹنا ہے۔

متعلقہ عنوان :