اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر فیصلہ ..
تازہ ترین : 1
اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواست ..

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء): احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی 2 نیب ریفرنسز ایس جی ایس اور کوٹیکنا سے بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کی پری شپمنٹ ٹھیکے دینے میں کمیشن وصول کرنے کے الزام پر بنائے گئے2 نیب ریفرنسز ایس جی ایس اور کوٹیکنا سے بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل مکمل کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس کی اصل دستاویزات موجود نہیں ، نیب کے پاس بھی صرف ریفرنس کی نقول موجود ہیں۔ تفتیشی افسر نے بھی اصل دستاویزات نہیں دیکھیں، اس صورتحال میں قانون کے مطابق ریفرنس کی مزید کارروائی کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا لہذا ملزم کو بری کیا جائے۔ سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام لینے کے لیے سیف الرحمان نے کیسز بنائے۔ آصف زرداری نے 8 سال جیل کاٹی اور 3 ریفرنسز میں بری ہو چکے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 15:50:29

اپنی رائے کا اظہار کریں