وزیر اعظم نواز شریف نے حید رآباد میں‌ بھگت کنور رام میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر اور بابا گرونانک گردوارے کی تعمیر کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 15:38

وزیر اعظم نواز شریف نے حید رآباد میں‌ بھگت کنور رام میڈیکل کمپلیکس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے اقلیتی برادری کی تقریب میں ہندوؤں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہندو دوستوں سے نالاں ہوں کہ مجھے دیوالی پر کیوں نہیں بلایا جاتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ دیوالی پر اپنی طرح مجھ پر بھی رنگ پھینکیں، وہاں بلائیں جہاں دیوالی منائی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دیوالی کی تقریب میں شرکت پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ہمیں اپنی خوشیوں میں سب کو شریک کرنا چاہئیے، ان کا کہنا تھا کہ آپ میرے ہیں اور میں آپ کا ہوں۔ کوئی بھی شکایت ہو تو آپ میرے پاس آ سکتے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ میں مظلوم کا مکمل ساتھ دو ں گا میرے مذہب نے مجھے یہی سکھایا ہے،میرا فرض ہے کہ میں اقلیتی برادری کے کام آؤں۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف ہولی اور دیوالی میں فرق بھول گئے اور اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں دیوالی اور ہولی کو مکس کر گیا۔ مجھے ہولی پر بلانا اور مجھ پر بھی رنگ پھینکنا۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے ہندو دوست ہماری پارٹی کا حصہ ہیں ۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میں بابا گرونانک گردوارے کی تعمیر کا اعلان کرتا ہوں اس کے ساتھ ہی حیدر آباد میں بھگت کنور رام میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ باہمی یگانگت کو فروغ دیں،قوم میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا میرا مشن ہے۔دنیا کا کوئی مذہب بھی ظلم کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کو ان کے حقوق کے تحفظ کا یقین دلاتا ہوں.

متعلقہ عنوان :