پاکستانی فنکار بولی ووڈ میں کام کیوں نہیں کر سکتے؟سونم کپور کا سوال
بدھ 11 نومبر 2015 15:37
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار سونم کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“کی پرموشن کے سلسلے میں سپر سٹار سلمان خان اور ٹیم کے ہمراہ دہلی میں ہیں۔پرموشن تقریب کے دوران اداکارہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے فنکاروں کو دنیا بھر میں کہیں بھی کام کرنے کی اجازت ہے تو پاکستانی فنکاروں کو بولی ووڈ انڈسٹری میں کام سے کیوں روکا جا رہا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم ”خوبصورت “ میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور انھیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتی ہیں۔سونم کا کہنا تھاکہ انکے بہت سے بہترین دوستوں کا تعلق پاکستا ن ہے تو کیا اب وہ محض چند لوگوں کی باتوں پر کان دھر کر ان سے دوستی ختم کردیں ؟ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو دو ٹکڑے برٹش سرکار نے کیااس میں دونوں ملکوں کی عوام کا کیا قصور ہے؟30سالہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا صرف مذہب ذات یا نسل کی بنیاد پر انسانیت کو پیچھے نہیں چھوڑا جا سکتا۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.