عامرخان کا فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 11 نومبر 2015 15:31

عامرخان کا فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا ..

ممبئی ۔11 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے سلمان خان کی نئی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی بڑی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہدایتکار سورج برجاتیہ، سلمان خان اور سونم کپور کی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی بڑی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کل جمعرات کو سینماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جس میں سلمان خان ، سونم کپور اور انوپم کھیر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔دوسری جانب عامر خان اپنی نئی فلم ”دنگل“کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :