کراچی ،آتشزدگی کے یومیہ 12تا 15واقعات ہو رہے ہیں، رپورٹ

بدھ 11 نومبر 2015 15:24

کراچی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) )فائر بریگیڈ کے مطابق کراچی میں روزانہ 12 سے 15 آتشزدگی کے واقعات ہورہے ہیں،آگ لگنے کے بعد تیزی کے ساتھ اطراف میں کیوں پھیل رہی ہے؟۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں آئے روز آگ لگنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں، محکمہ موسمیات نے آگ پھیلنے کی ایک وجہ موسم سرما کی ہوا میں نمی کے تناسب کی کمی کو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ سال 2014 میں اکتوبر کے ماہ میں 415 آگ لگنے کی شکایات موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ ماہ 3 سو سے زائد واقعات سامنے آئے ہیں۔فائر بریگیڈ کے مطابق آگ صرف ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے باعث نہیں پھیلتی، اس میں انسانی غلطیوں کا بھی کافی عمل دخل ہے، اس لئے کچی آبادیوں میں رہنے والے افراد زیادہ احتیاط کریں۔محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق سا ل 2014 میں جنوری کے ماہ میں سب سے آگ لگنے کے واقعات ہوئے جن کی تعداد 515 ہے،جیسے جیسے سردیاں آئیں گی، آگ لگنے کی وجوہات بھی بڑھتی جائیں گی، اس لئے احتیاط ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :