حکومت کا سرکلر ڈیٹ کو مقررہ ہدف کے اندر رکھنے کے لئے مختلف بینکوں سے 96 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ
بدھ 11 نومبر 2015 15:23
کراچی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء))حکومت نے سرکلر ڈیٹ کو مقررہ ہدف کے اندر رکھنے کے لئے مختلف بینکوں سے 96 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کیاہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت سرکلر ڈیٹ 3 سال میں ختم کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے تحت حکومت گردشی قرضوں کا حجم 218 ارب روپے سے کم رکھنے کی پابند ہے، تاہم پاور سیکٹر کا گردشی قرض 661 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس میں 326 ارب روپے توانائی شعبے کے اور 335ارب روپے مختلف بینکوں اور پاور ہولڈنگ کمپنیوں کا قرض شامل ہے۔
گردشی قرضوں میں کمی کے لئے حکومت نے بینکوں اور پاور ہوڈنگ کمپنیوں سے مزید قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مالی سال 2017 تک گردشی قرضوں کا حجم 218 ارب روپے تک لایا جائے گا، جبکہ آئندہ سال اسے 204 ارب روپے پر لایا جائے گا، اور تین سال میں یہ قرضہ بالکل ختم ہوجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.