آل سٹار ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ، سپن جادوگر متیاہ مرلی دھرن کو انوکھا تحفہ مل گیا

بدھ 11 نومبر 2015 15:21

ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) کرکٹ آل سٹار ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود سابق سری لنکن سپن جادوگر متیاہ مرلی دھرن کو انوکھا تحفہ مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سچن بلاسٹرز کی ٹیم کے رکن 43سالہ متیاہ مرلی دھرن کو وارن واریئرز کے اینڈریو سائمنڈز نے کرکٹ آل سٹارز کے شرکاء کی جانب سے جادوگر سری لنکن سپنر کو ان کے بالوں کو سنوارنے کے لیے فریگنینس کا تحفہ دیا ، سابق آسٹریلیوی کرکٹر ز نے اس موقع پر اس فریگنینس کو ان کے بالوں پر لگا کر اپنے ساتھیوں سے خوب داد بھی وصول کی۔