پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ..
تازہ ترین : 1

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور نئے ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور نئے ٹیکسوں کے نفاذ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ گزشتہ روزلاہور کے علاقے اکبر چوک میں کئے جانیوالے مظاہرے کی قیادت تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر اعجاز چوہدری نے کی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے دباو پر لوگوں پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔مظاہرے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کے دوران اکبر چوک میں ٹریفک کا نظام معطل رہا۔احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد تحریک انصاف کے کارکن پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 15:00:23

اپنی رائے کا اظہار کریں