بھارت عرب اسلامی ممالک کی حمایت سے عا لمی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،مشاہد حسین سید کا انکشا ف

بدھ 11 نومبر 2015 14:59

بھارت عرب اسلامی ممالک کی حمایت سے عا لمی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) سینیٹر مشاہد حسین سید نے ایوان بالا میں انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس میں ہندوستان کو عرب اسلامی ممالک کی حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کا ممبر منتخب نہ ہو سکا اور پاکستان کو عرب ممالک نے ووٹ نہیں دیا ہے یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ازسرنو مرتب کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ قیام پاکستان کے وقت پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے کئی ممالک ہمارے متعرف ہیں مگر اب پاکستان اسلامی ممالک کا اعتماد بھی کھو رہا ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں انسانی حقوق کو اہمیت نہیں دی جا رہی ہے اس وقت انسانی حقوق کمیشن کے لئے کوئی بھی وزارت موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں پالیسی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :