فواد عالم کم اننگز میں 9ہزار فرسٹ کلا س رنز بنانیوالے دوسرے تیز ترین ملکی بلے باز بن گئے

بدھ 11 نومبر 2015 14:57

فواد عالم کم اننگز میں 9ہزار فرسٹ کلا س رنز بنانیوالے دوسرے تیز ترین ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار11نومبر۔2015ء ) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کم سے کم اننگز میں 9000فرسٹ کلا س رنز مکمل کرنے والے دوسرے تیز ترین ملکی بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

30سالہ فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں نیشنل بینک کی جانب سے کراچی وائٹس کے خلاف اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی 24ویں سنچری مکمل کرنے کے دوران 190ویں اننگز میں اپنے 9000فرسٹ کلاس رنز مکمل کیے ۔ فرسٹ کلا س کرکٹ میں کم سے کم اننگز میں 9000رنز مکمل کر نے کا ملکی ریکارڈ لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پاس ہے جنہوں نے 176اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا ،ا س فہرست میں 196اننگز میں یہ اعزاز حاصل کر کے سابق کپتان محمد یوسف تیسرے اور 197اننگز کے ساتھ رضوان الزمان چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔