میرپور خاص ‘صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن کل ہوگا

بدھ 11 نومبر 2015 14:55

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) ضلع میرپورخاص میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 67 میرپورخاص4 پر ضمنی انتخابات کل ہونگے میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نشست پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جمیل احمد بھرگڑی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔حلقہ پی ایس 67 میں میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد کے علاوہ ضلع عمرکوٹ کے علاقے پتھورو اور شادی پلی کے بھی کچھ حصے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار1سو 71 ہے، جن میں 64 ہزار 5 سو 95 خواتین ووٹرز بھی شامل ہیں۔ ضمنی انتخابات میں اس حلقے سے پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ فنکشنل ،متحدہ قومی موومنٹ ، تحریک انصاف اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی سمیت دس امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں ‘پانچ آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں ‘ تاہم اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے نور احمد بھرگڑی اور فنکشنل لیگ کے امیدوار غلام قادر منگریو کے درمیان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :