قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ 1952ء میں مزید ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا

بدھ 11 نومبر 2015 14:54

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کا بل کی تفصیلات سے آگاہ نہ کرنے پر احتجاج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ 1952ء میں مزید ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال نے آرمی ایکٹ 1952ء میں مزید ترمیم کابل پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بل کے تحت فوجی عدالتوں میں پیش ہونے والے گواہوں اور پراسیکیوٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی نے بل کی تفصیلات سے آگاہ نہ کرنے پر احتجاج کیا۔ تحریک انصاف کی رہنما ء شیریں مزاری نے کہاکہ بل کی شقوں کی تفصیلات بتائے بغیر یہ بل کیسے منظور کیا جا سکتا ہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سینیٹ پہلے ہی بل منظور کر چکی ہیے

متعلقہ عنوان :