دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ‘آپریشن جاری رہے گا ‘ وزیر دفاع

بدھ 11 نومبر 2015 14:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ‘ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ‘۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے وہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جو نیٹو افغانستان میں حاصل کرنے میں ناکام رہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اہمیت کے امور پر فوجی اور سول قیادت متحد ہے انہو ں نے کہا کہ حکومت فاٹا میں اصلاحات متعارف کرائے گی۔ایک سوا ل کے جوا ب میں کہاکہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :