اچھا اخلاق کسی بھی انسان کے لئے دولت سے کم نہیں ‘ مہوش حیات

بدھ 11 نومبر 2015 14:44

اچھا اخلاق کسی بھی انسان کے لئے دولت سے کم نہیں ‘ مہوش حیات

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) معروف اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ محبت اور دل سے ملنے والے لوگ پسند ہیں کیونکہ اچھا اخلاق کسی بھی انسان کے لئے دولت سے کم نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فارغ اوقات میں اچھا اور سریلہ میوزک سننا پسند کرتی ہوں اور لباس کے معاملے میں بھی بہت احتیاط کرتی ہوں ۔ مجھے مشرقی اور مغربی دونوں طرح کے پہناوے اچھت لگتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے اور اپنے موجودہ مقام سے نہایت مطمئن ہوں ۔ دوسروں کو دیکھنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دے رہی ہوں ۔