کراچی : نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 14:43

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : نیپرانے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی سستی کرنے کی درخواست ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا کا کہنا ہے کہ ستمبر میں بجلی کی پیداوار لاگت میں ریکارڈ کمی ہوئی جبکہ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے کے الیکٹرک صارفین کو ایک ارب 32 کروڑ 27 لاکھ روپے ریلیف ملے گا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 20 نومبر کو کراچی میں کرے گا.