علامہ محمد اقبال کی شاعری اور پیغام عالمگیر ہے ‘نوجوان نسل مصور پاکستان کے آفاقی پیغام سے رہنمائی حاصل کرے

وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر خواجہ فاروق احمد کافکر اقبال اور نوجوان نسل کے عنوان سے منعقدہ سمینار سے خطاب

بدھ 11 نومبر 2015 14:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) نوجوان نسل مصور پاکستان علامہ اقبال کے آفاقی پیغام سے رہنمائی حاصل کرے ، علامہ محمد اقبال کی شاعری اور پیغام عالمگیر ہے جو پوری دنیا کے مسلمانوں کو بالعموم اور مسلم دنیا کے نوجوانوں کو بالخصوص دعوت ِ فکر و عمل دیتے ہوئے ملت کی رہبری و رہنمائی کے لئے تیار کرتا ہے۔ اس لئے طلبا و نوجوانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ حصولِ علم ،اپنی تہذیب و ثقافت اور قومی شناخت پراپنی توجہ کو مرکوز کر کے مستقبل کی منصوبہ بندی کریں ۔

طلبہ اس پیغام کو سامنے رکھتے ہوئے وطن عزیز کی سا لمیت ‘ قومی اتحاد و ہم آہنگی ‘ یکجہتی اور ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد نے آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی میں فکر اقبال اور نوجوان نسل کے عنوان سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سمینار کا انعقاد کشمیر کلچرل اکیڈمی ،ادارہ مطالعہ کشمیر اور جامعہ کشمیر کے شعبہ اردو کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں ،علامہ اقبال کے فلسفہ کے مطابق نوجوانوں کو جذبہ حریت ،حرارت ایمانی اختیار کرنا ہو گی، علامہ اقبال کے افکار ،ان کی شاعری اور فلسفہ میں انسانیت کے لیے درد تھا، مصور پاکستان جو کہ خود کشمیری تھے انہوں نے سب سے پہلے کشمیری کی حیثیت سے پاکستان کا خواب مسلمانوں کو دکھایا، انہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کے ایک آزاد وطن کے قیام کی جدوجہد کا راستہ پیش کیا۔ شاعر مشرق نے امت کو ایک اسلام جیسے عظیم مذہب کو اپنے اوپر نافذ کرنے کا پیغام دیا، سمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن کشمیر کلچرل اکیڈمی محترمہ نبیلہ ایوب نے کہا کہ نوجوانوں کو جمود کے بجائے متحرک کردار ادا کرنا ہو گا

متعلقہ عنوان :