بھارت کی سات لاکھ مسلح افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم بند کرے‘ ..
تازہ ترین : 1

بھارت کی سات لاکھ مسلح افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم بند کرے‘ میمونہ شاہ

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری میمونہ شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کی سات لاکھ مسلح افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم بند کرے‘ قائد کشمیر صدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدرخان کی کال پر بیرونی دنیا میں بسنے والے تارکین وطن اور بالخصوص مسلم لیگ ن کے کارکنان ندنیدر مودی کی آمد پر سیاہ جھنڈیوں سے استقبال کر کے پوری دنیا کو یہ پیغام دیں کہ نرنیدر مودی کشمیریوں کا قاتل ہے نریندر مودی انتہا پسند ہندو حکمران ہے ۔

مودی کی برطانیہ آمد پر کشمیری احتجاجی ریلیاں نکالیں گئے ۔عالمی طاقتیں بھارت پر دباو ڈالیں اور مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کرائے ۔بھارتی وزیر اعظم کا دورہ کشمیری ناکام بنا دئینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میمونہ شاہ نے کہاکشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے جذبات پر اہل کشمیر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور مسلح افواج کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہاکشمیری پاکستان فوج کے بلا معاوضہ سپاہی ہیں پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے دونوں اطراف کے کشمیری استحکام پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت بوجھ کے سوا کچھ نہیں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی کشمیر سے والہانہ محبت اور راجہ فاروق حیدر خان ، شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کی قائدانہ صلاحتیوں کی بدولت اور کار کردگی کی بنیاد پر تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 14:40:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں