کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کی طرف سے عبدالرشید ترابی اینٹی مودی مارچ کی قیادت کریں گے

بدھ 11 نومبر 2015 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر اینٹی مودی مہم کے زیر اہتام 13 نومبرکو لندن میں تاریخی اینٹی مودی مارچ ہو گا جس کی قیادت کے لیے آزاد کشمیراور حریت قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں قائم کشمیری جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئرعبدالرشید ترابی تمام جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مارچ کی قیادت کریں گے 13نومبر کو ویمبلے اسٹیڈیم میں اینٹی مودی مارچ کے حوالے سے برٹش کشمیری پاکستانی تنظیموں اور علماء کرام کے مشترکہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے کیے گے اعلان پر اینٹی مودی مارچ میں شرکت کے لیے آزاد کشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مہم کے کنونیئر راجہ فہیم کیانی نے شرکت کے دعوت دی تھی وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدلمجید ،اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدراور دیگر رہنماوں کے مشورے کے بعدکل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئرعبدالرشید ترابی کو قیادت اور نمائندگی کا فیصلہ کیا گیا ہے مشترکہ پلیٹ فارم کی طرف سے عبدالرشید ترابی کو تمام پارٹیوں کی نمائندگی کے لیے برطانیہ روانہ ہو گے۔