2005کے تباہ کن زلزلہ میں باغ مکمل تباہ ہو گیا تھا ‘2011میں ہماری حکومت بننے کے بعد بطور وزیر اعظم پہلی مرتبہ باغ آیا تھا تو یہ 2005زلزلہ کے بعد والی پوزیشن پر ہی کھڑا تھا ‘باغ کے اندر زلزلہ کے بعد 6سالوں میں بھی سابقہ حکومتوں نے ایک اینٹ تک نہ کھڑی کی تھی ‘ہم نے ساڑھے 4سال میں پورے آزاد کشمیر اور بالخصوص باغ میں تعمیر وترقی کیلئے کام کیا جس سے میں بہت مطمئن ہوں ‘آج باغ والے دوربارہ باغ کو آباد کرکے ایک خوبصورت ماڈل شہر میں آباد ہیں ‘جس کاسارا کریڈٹ وزیر صحت سردار قمرالزمان خان اور اس کی ٹیم کو جاتا ہے

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کا انجمن شہریان ،تاجران کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب

بدھ 11 نومبر 2015 14:39

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ 2005کے تباہ کن زلزلہ میں باغ مکمل تباہ ہو گیا تھا اور 2011 میں ہماری حکومت بننے کے بعد جب بطور وزیر اعظم پہلی مرتبہ باغ آیا تھا تو ا س وقت بھی 2005 زلزلہ کے بعد والی پوزیشن پر ہی کھڑا تھا اور باغ کے اندر زلزلہ کے بعد 6سالوں میں بھی سابقہ حکومتوں نے ایک اینٹ تک نہ کھڑی کی تھی اور ہم نے ساڑھے چار سال کے عرصہ میں پورے آزاد کشمیر اور بالخصوص باغ میں تعمیر وترقی ہوئی ہے اس سے میں بہت مطمئن ہوں اور آج باغ والے دوربارہ باغ کو آباد کرکے ایک خوبصورت ماڈل شہر میں آباد ہیں اس کاسارا کریڈٹ وزیر صحت سردار قمرالزمان خان اور اس کی ٹیم کو جاتا ہے جنھوں نے اجڑے ہوئے شہرکو دوبارہ آباد کیا اور اس میں بہترین تعمیر وترقی جس کی مثال کمیونٹی ہال اور دوسرے اس طرح کے میگا پراجیکٹ ہیں۔

(جاری ہے)

یہ باغ والوں کوان شہدا زلزلہ کی خون کی قربانیوں کے بدلے اللہ نے بہتر سہولیات زندگی میسر کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں ۔کیمونٹی ہال میں فرنیچر اور دیگر تمام سہولیات فراہم کرنے گے اور شہر کے اندر بی سی ڈی پی کے زیراہتمام بننے والی سڑک پر تارکول بھی بچھایاجائے گا اسکے لیے جن قدر فنڈز درکار ہونگے حکومت فراہم کرے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے کیمونٹی ہال میں انجمن شہریان ،تاجران کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب کی صدارت سابق مئیر میونسپل کارپوریشن اور پیلز پارٹی سٹی باغ کے صدر زاہد جبار عباسی نے کی ۔

جب کے تقریب سے وزیرصحت سردار قمرالزمان خان ،وزیرتعلیم سکولز میاں عبدالوحید ،سابق امیدوار اسمبلی چیئر مین پی ایس ایف سردار ضیاء القمر ،بی سی ڈی پی کے پی ڈی بریگیڈر (ر)الطاف خان ،سردار محمد نسیم خان ،سردار انعام عزیز،بلدیہ ایڈمنسٹریڑ سید نسیم شاہ ،تاجران کے صدر حافظ طارق ،پرویز الحسن طاہر ،فرخ ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا