افغانستان،ہزاروں افراد کا خراب موسم کے باوجود داعش کے ہاتھوں 7 شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 11 نومبر 2015 14:36

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) افغان دارالحکومت کابل میں ہزاروں افراد نے خراب موسم کے باوجود داعش کے ہاتھوں 7 شہریوں کے قتل کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ کے استعفیٰ اور عام شہریوں کی جان ومال کی حفاطت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں 20 ہزار سے زائد شہریوں نے خراب موسم کے باوجود زابل میں داعش کے ہاتھوں 7 شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہاکہ حکومت عام آدمی کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔مظاہر ین نے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والے سات شہریوں کی لاشیں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ واضح رہے کہ افغان صوبہ زابل میں گزشتہ ماہ شدت پسندوں کی طرف سے ہزارہ برادری کے اغواء کیے گئے سات شہریوں کے چند روز قبل سرقلم کردےئے گئے تھے ۔افغان صدر نے واقعے کی شدید مذمت کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :