( ن) لیگ ملک چلانے کے قابل نہیں ہے‘ملک معاشی طور پر قبرستان بن رہاہے‘شیخ رشید
تازہ ترین : 1

( ن) لیگ ملک چلانے کے قابل نہیں ہے‘ملک معاشی طور پر قبرستان بن رہاہے‘شیخ رشید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جب شادی کی تو لوگوں نے کیڑے نکالے اور جب طلاق ہوئی تو بھی لوگوں نے کیڑے نکالے لیکن نوجوان آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ ملک چلانے کے قابل نہیں ہے ،ملک معاشی طور پر قبرستان بن رہاہے ،نندی پور میں مشینری امپورٹ کروانے والی کمپنی بلیک لسٹ ہے،حکومت عوام کو بے واقوف بنا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شادی کی تو لوگوں نے کیڑے نکالے اور جب طلاق ہوئی تو بھی لوگوں نے کیڑے نکالے ،نوجوان ابھی بھی عمران خان کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے ملک میں دو بار سیاسی ہلچل پیدا کی او ر آنیوالے دنوں میں سیاسی حالات تبدیل ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 14:34:36

اپنی رائے کا اظہار کریں