موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی پہناوے تبدیل ہونے لگے

بدھ 11 نومبر 2015 14:34

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی پہناوے تبدیل ہونے لگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی پہناوے تبدیل ہونے لگے،فیشن کے تقاضوں کے پیش نظرمارکیٹوں میں بھی رنگ برنگے اورہرمعیار کے سوئیٹرزکی بہارآگئی ہے،جاڑے نے دستک دی توساتھ میں صنف نازک بھی نکل پڑیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں شالزسمیت سوئٹرز کی مختلف اقسام خواتین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ خواتین کی اپنی اپنی پسند ہے،مارکیٹ میں آنے والی خواتین لانگ،شارٹ اورمڈ سائزکے سوئٹرزکو زیادہ پسند کررہی ہیں ملبوسات کے ساتھ میچنگ سوئیٹرز کا انتخاب بھی اب خواتین کی اولین ترجیح بن چکا ہے۔

دوسری طرف لنڈا بازار کی رونقیں بھی اپنے عروج پر دکھائی دے رہی ہیں جبکہ استعمال شدہ کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔