آصف زرداری کی غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ‘ فیصلہ ..
تازہ ترین : 1

آصف زرداری کی غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ‘ فیصلہ محفوظ ، 24 نومبر کو سنایا جائیگا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کی غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ‘ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 24 نومبر کو سنایا جائیگا۔ بدھ کو احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا نے کیس کی سماعت کی۔

آصف علی زرداری کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر اورنگ زیب عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کا گواہ جواد احمد مرزا پھر عدالت پیش نہ ہوسکا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی افسر کی فوری طلبی کا حکم دیدیا۔ بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا‘ سابق صدر آصف علی زرداری کی غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 24 نومبر کو سنایا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/11/2015 - 14:26:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں