سپریم کورٹ نے تلور کے شکار سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی

چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بینچ نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا

بدھ 11 نومبر 2015 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے تلور کے شکار سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، چیف جسٹس، جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں3رکنی بینچ نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی لگانے کاحکم دیا تھا،جس پر وفاقی اور چاروں صوبوں سمیت نظرثانی کی 9درخواستیں دائرکی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے تلور کے شکار سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، چیف جسٹس، جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں3رکنی بینچ نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تلور کے شکار پر پابندی کے خلاف بہاولپور میں ریلی بھی نکالی گئی تھی۔ دوسری طرف پاکستان میں تلور کے شکار پر پابندی سے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت کی طرف سے راجستھان میں عرب شہزادوں کو تلور کے شکار کیلئے دعوت دی گئی ہے۔